کراچی میں نجی فلاحی ادارے کاسندھ حکومت کو قرنطینہ سینٹر کےلئے جگہ دینے کی پیشکش

شائع 30 مارچ 2020 01:56pm
فائل فوٹو

 کراچی میں نجی ویلفئیر ادارے نے راشن کی تقسیم کے ساتھ سندھ حکومت کو قرنطینہ سینٹر کےلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سولجزبازار میں قائم جگہ کو وباء کے خاتمے تک وقف کیاجائیگا۔

 کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کی وباء سے ہر ادارہ لڑنے کو تیارہے۔ اعوان قریش ویلفئیرنے سولجز بازار میں قائم کمیونٹی جگہ کو قرنطینہ کےلئے وقف کرنے کا عزم کرلیا۔

ادارے کےجنرل سیکریٹری شیخ ارسلان کاکہنا ہےکہ سندھ حکومت اور آرمڈ فورسز کو پیشکش کرتے ہیں کہ کمیونٹی کی اس جگہ کو قرنطینہ بنادیاجائے، تاکہ اس وباء کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو۔

 عہدیداروں کا کہنا ہےکہ راشن کی تقسیم سے لے کر عوام کی ہر ممکن مددکو تیار ہیں ۔

 ملک میں مختلف ادارے رضاکارانہ طور پر قابل تحسین کردار ادا کررہے ہیں،حالت وباء میں ہر شہری اگر خود احتیاط کرے تو صورتحال کو جلد قابو کرلیاجائیگا۔